✿~✿ اللہ سے مُحبت ✿~✿

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اللہ سے مُحبت

  ✿✿✿✿✿✿✿✿✿✿✿

اللہ کی محبت اللہ کی سچی اطاعت کا اصل محرک ہے ،

 اور اسی کے ذریعے اللہ کی عِبادت ٹھیک راستے پر چلائی جا سکتی ہے ،

 پس جب کہیں یہ محبت غائب ہوتی ہے عبادت اپنی درست راہ سے ہٹ جاتی ہے ،

کیونکہ سچی درست اور اِن شاء اللہ مقبول عبادت اللہ کی محبت اور اس کے لیے خشوع اور خضوع کے کمال پر مبنی ہوتی ہے ، اگر ان میں سے کوئی بھی صفت مفقود ہوجائے یا کمزور ہوجائے تو عبادت مطلوبہ معیار سے اُتر گئی اور اپنے ھدف سے دُور ہوجاتی ہے ،

 عبادت کا معیار اللہ کے ہاں قبولیت ہے اور اس کا ھدف اللہ کی رضامندی کا حصول ہے

 ،
پس اللہ کی محبت کے بغیر اللہ کی عبادت گویا کہ ایک ایسا جسم ہے جو لا شعوری حرکات کرتا رہتا ہے ،

 ایسی حرکات جن کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ بسا اوقات نقصان ہوتا ہے

 ،
اس لیے ہر اِیمان والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اِیمان کی تکمیل کے لیے اور اپنی عبادات کا حقیقی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ، اپنی دُنیا اور آخرت کی خیر اور فلاح حاصل کرنے کے لیے اپنے دِل و جاں میں اپنے اللہ کی محبت جگائے اور بڑھائے رکھے اور اللہ سے اپنے لیے محبت حاصل کرنے کی سر توڑ کوشش کرتا رہے ، 
یاد رکھیے کہ محبت محض زُبانی دعوےسے ثابت نہیں ہوتی ،

بلکہ اس دعوے کی سچائی کے ثبوت کے طور پر واضح نشانیوں اور گواہیوں والے مستقل اعمال کا ہونا ضروری ہے جن کی موجودگی یہ ثابت کرتی ہو کہ واقعتاً محبت کا دعویٰ کرنے والا زُبانی جمع خرچ کرنے والوں میں سے نہیں ، 
اللہ سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی ہی واضح نشانی خود اللہ نے ہی بتا دی ، بلکہ اس محبت کے ثبوت کے طور پر اس کا موجود ہونا شرط قرار دیا 
اور اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو یہ اعلان کرنے کا حکم فرمایا کہ

  قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

 ::: 
(اے رسول) فرمایے کہ اگر تُم لوگ اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری تابع فرمانی کرو ، (اس کے بدلے میں ) اللہ تُم لوگوں سے محبت کرے گا اور تُمارے گناہ معاف کرے گا اور اللہ بخشش کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے)))))سُورت آل عمران(3) /آیت 31،

اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اسکے ساتھ محبت کی موجودگی کی نشانی بتائی ہے ،

 بلکہ اس سے اپنے لیے محبت حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے

، اور وہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی ،

اب جو کوئی خود کو یا کسی اور کو بہت ہی پکا سچا ایمان والا اور کچھ کا کچھ سمجھتا ہو لیکن کسی طور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی کی حدود سے باہر رہتاہو اس کے بارے میں اللہ سے محبت رکھنے والا ہونے کا ،

 یا اللہ کا محبوب یا ولی ہونے کا خیال رکھنا درست نہیں 
ہم سب اللہ سے محبت کے دعویدار ہیں

 سیرت صحابہ رضی اللہ عنھم کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنے اس دعوے کا جائزہ لینا چاہیے

 کہ ہم اپنے اس دعوے میں کہاں تک سچے ہیں اگر ہم اللہ کے دین کے لیے کوئی قربانی دے رہے ہیں

 یا مشقت اٹھا رہے ہیں تو پھر کسی نہ کسی درجے میں ہم یقینا اپنے دعوے میں سچے ہیں

 اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور رحمت کی امید رکھ سکتے ہیں ،لیکن اگر اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعوی زبانی زبانی ہے اور عملا اللہ تعالیٰ سے مقابلہ میں ہمیں

 اپنی جان ،اپنا مال

،اپنا منصب ،اپنا وطن

،اپنے آرام دہ گھر ،اپنے ماں باپ

،اور اپنے بیوی بچے پیارے ہیں

 تو پھر ہمیں اللہ تعالیٰ کا یہ قانون نہیں بھولنا چاہیے کہ جو لوگ اللہ سے محبت نہیں کرتے اللہ تعالیٰ انہیں مٹا کر ان کی جگہ ایسے لوگوں کو لے آتے ہیں

۔جو اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے

:
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِۦ فَسَوْفَ يَأْتِى ٱللَّهُ بِقَوْمٍۢ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُۥ أَذِلَّةٍ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ يُجَٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَآئِمٍۢ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

{54} 
ترجمہ : اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو اللہ ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن کو وہ دوست رکھے اور جسے وہ دوست رکھیں اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے  
ڈریں یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور الله بڑی کشائش والا اور جاننے والا ہے

 

 {سورۃ المائدہ،آیت 54

 ✿✿✿✿✿✿✿✿✿✿✿

By lifeforislam

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s